چھ ماہ سے زیر علاج ساٹھ سالہ بزرگ ہسپتال میں دم توڑ گیا

چھ ماہ سے زیر علاج ساٹھ سالہ بزرگ ہسپتال میں دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور کے سروسز ہسپتال میں چھ ماہ سے زیر علاج ساٹھ سالہ بزرگ دم توڑ گیا۔ مقتول باٹا پور کے علاقہ میں گولی لگنے سے زخمی ہو کر ہسپتال میں زیر علاج تھا تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقہ ڈوگرہ کلاں کا رہائشی ساٹھ سالہ جمال دین پراپرٹی کے لین دین کے تنازعہ پر ان کے رشتے دار سکندر اور عرفان غیرہ نے فائرنگ کر کے اس کو زخمی کیا تھا، ہومی سائڈ انسپکٹر عاشق حسین کے مطابق جمال دین کو ایک گولی معدہ میں لگی تھی جس کا سروسز ہسپتال میں چھ ماہ سے علاج معالجہ جاری تھا جہاں عید کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے میو مردہ خانہ منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سکندر جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -