شہریوں پر تشدد،تاجروں کے جسمانی ریمانڈ میں 2روزہ توسیع

شہریوں پر تشدد،تاجروں کے جسمانی ریمانڈ میں 2روزہ توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)چاند رات کوشہری اوراس کے بھائی پرتشدد کرنے والے اچھرہ بازار کے تاجروں کوماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،فاضل جج نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 2روزہ توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اچھرہ پولیس نے گرفتارتاجروں ارباب علی اوراویس طاہرکوڈیوٹی مجسٹریٹ محمد اشتیاق احمدخان کی عدالت میں پیش کیا،ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شہری سہیل اوراس کے بھائی کوچاند رات کوتشدد کانشانہ بنایا،مقدمہ مدعی کے مطابق دکاندارکی ایک فیملی سے لڑائی ہورہی تھی،دکانداروں کوروکا توانہوں نے اس پراوراس کے بھائی پرحملہ کردیا،ملزم ارباب علی اور اویس طاہر سمیت 12 افراد نے مل کرکرانہیں تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

مزید : علاقائی


loading...