ایف پی سی سی آئی کا تجاوزات کے خلاف غیر جانبدارانہ آپریشن کا مطالبہ

ایف پی سی سی آئی کا تجاوزات کے خلاف غیر جانبدارانہ آپریشن کا مطالبہ

  



اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدراعجاز عباسی نے کہا ہے کہ سی ڈی اے تجاوزات کے خلاف غیر جانبدارانہ آپریشن کرے۔ کسی کو فائدہ پہنچانے اور کسی کو نقصان پہنچانے کی پالیسی غلط ہے جس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ بے چینی میں اضافہ ہو گا۔ اعجاز عباسی نے کہا کہ تجاوزات کے دوران توڑ پھوڈ کے علاوہ شہر اور مارکیٹوں کی خوبصورتی کی طرف بھی توجہ دی جائے اور مارکیٹ کمیٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے تو بہتر نتائج برامد ہو نگے۔انھوں نے کہا کہ اگر آپریشن غیر جابندارانہ نہ ہو تو اسکے خلاف بے چینی بڑھے گی جبکہ سی ڈی اے کی ساکھ بھی متاثر ہوگی۔ دریں اثناءیونائیٹڈ گروپ کے شاہد زمان شنواری، آئی سی ایس ٹی کے سابق صدر ملک ندیم، خورشید قریشی ، سرفراز مغل اور دیگر تاجر رہنماﺅں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سی ڈی اے آپریشن کے دوران اقرباءپروری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جن سے مالی مفاد ملتا ہے اسے کچھ نہیں کہا جا رہا اور دیگر افراد کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے اپنے مفادات کے لئے ان جائیدادوں کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے جن پر عدالتوں نے حکم امتناعی جاری کئے ہوئے ہیں جو توہیں عدالت ہے۔ سی ڈی اے اپنے دعووں کے مطابق بلا امتیاز آپریشن کرے۔انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی ملی بھگت کے بغیر تجاوزات ممکن ہی نہیں ہیںاس لئے اس دھندے میں شامل سرکاری افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔عید الفطر سے قبل شہر بھرکی مارکیٹوں فٹ پاتھوں برامدوں اور پارکنگ پر تجاوزات قائم کر دی گئی تھیںجس سے کرپٹ عناصر نے بھرپور مالی فائدہ اٹھایا جن کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...