فیئٹ کرائسلرنے رینالٹ کے ساتھ اشتراک کی دعوت واپس لے لی

فیئٹ کرائسلرنے رینالٹ کے ساتھ اشتراک کی دعوت واپس لے لی

  



پیرس (اے پی پی)فیئٹ کرائسلر آٹوموبیلز نے فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کو دی گئی اشتراک کی دعوت واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔فیئٹ کرائسلر آٹوموبیلز نے روز کہا کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ فرانس کی موجودہ سیاسی فضاءاس اشتراک کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ایف سی اے کے مطابق یہ انضمام دنیا کی تیسری بڑی کار ساز کمپنی ثابت ہو سکتا تھا۔فیئٹ کرائسلر نے رینالٹ کے ساتھ مذکورہ انضمام کی تجویز مئی کے اواخر میں دی تھی۔ دونوں کار ساز کمپنیاں تب سے کاروباری اشتراک پر بات چیت کر رہی تھیں۔ رینالٹ کے بورڈ ممبران اس منصوبے پر دو دن سے اپنے علیحدہ اجلاس منعقد کر رہے تھے تاہم وہ کسی نتیجے پر اس لئے نہ پہنچ سکے کیوں کہ فرانسیسی حکومت تاخیر کا مطالبہ کر رہی تھی۔

حکومت رینالٹ کے سب سے زیادہ شیئرز کی مالک ہے۔معیشت کے وزیر برونو لے مئیر نے جاپانی میڈیا کو گزشتہ روز بتایا کہ اشتراک کے لئے انتظامات کو موجودہ نسان رینالٹ اتحاد کے اندر ہی ضم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے نسان کی حمایت درکار ہو گی۔ نسان کے بعض اہلکاروں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ آیا اشتراک کاروبار کے لئے سود مند بھی ثابت ہو گا۔

مزید : علاقائی


loading...