مٹشوبیشی ہیوی انڈسٹریز اور کینیڈین طیارہ ساز کمپنی کے مذاکرات جاری

مٹشوبیشی ہیوی انڈسٹریز اور کینیڈین طیارہ ساز کمپنی کے مذاکرات جاری

  



ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کی مٹشوبیشی ہیوی انڈسٹریز نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی اپنی حریف کینیڈین طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیر سے ریجنل جیٹ پروگرام خریدنے کے لئے مذاکرات کر رہی ہے۔ مٹشوبیشی کے مطابق وہ کینیڈین کمپنی سے 50 سے ایک سو نشستوں والا ریجنل جیٹ پروگرام خریدنے کی تیاری کر رہی ہے۔کمپنی کا اپنا ریجنل جیٹ پروگرام بھی ہے، جو مٹشوبیشی ریجنل جیٹ یا ایم آر جے کہلاتا ہے، یہ 70 سے 90 نشستوں والے مسافر طیارے بنانے کے لئے ہے، لیکن اس میں کئی سلسلہ وار مسائل ہونے کے سبب دیر ہو رہی ہے۔کمپنی اب تک پانچ مرتبہ ایم آر جے کی ترسیل کی تاریخیں ملتوی کر چکی ہے۔ اب اس کا ہدف ہے کہ جیٹ لائنر کی پہلی ترسیل آئندہ سال کے وسط میں کر دے۔

یاد رہے کہ یہ اصل شیڈول سے 7 سال پیچھے ہے۔کینیڈین کمپنی بمبارڈیر کا ریجنل جیٹ بنانے کا تجربہ بہت زیادہ ہے اور برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبرایئر کے ساتھ دنیا بھر کی ریجنل جیٹ منڈی میں بھی اس کا بڑا حصہ ہے۔مٹشوبیشی ہیوی انڈسٹریز ریجنل جیٹ بنانے کی مہارت اور ڈلیوری کے بعد دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...