یکم تا15 جون تک کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری

یکم تا15 جون تک کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے سفارشات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے تحت قائم ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی  برائے کپاس نے آئندہ پندرہ دن کے لئے سفارشات جاری کردیں جن کے مطابق جون کاشت کی صورت میں کپاس کی کاشت پٹڑیوں پر ترجیحاً شام کے وقت کریں اور قطاروں کا فاصلہ2 فٹ رکھیں اور پودے سے پودے کا فاصلہ6 انچ رکھیں (پودوں کی تعداد43560 فی ایکڑ رکھیں)بیج کو سفارش کردہ پھپھوندی کش وکرم کش زہریں لگاکرکاشت کریں۔ڈرل سے کاشتہ فصل کو پہلی آبپاشی بوائی کے30 تا35 دن بعد کریں جبکہ پٹڑیوں پر کاشتہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے3 تا4 دن بعد جبکہ دوسرا،تیسرا اور چوتھا پانی6 تا7 دن کے وقفے سے لگائیں۔پانی ترجیحاًشام کو لگائیں۔جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک گوڈی یا جڑی بوٹی مارزہروں کے ذریعے کریں تاکہ پہلے 50 دنوں تک فصل جڑی بوٹیوں سے پاک رہے۔کھادوں کا استعمال زمین کے تجزیے کے مطابق کریں اچھی پیداوار کے حصول کیلئے متوازن کھادوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔تاہم پوٹاش کا استعمال ضرور کریں۔پھول آنے پر پوٹاشیم نائٹریٹ بحساب 200گرام،زنک سلفیٹ بحساب250گرام،بورک ایسڈ بحساب300گرام 100لٹر پانی میں حل کرکے فی ایکڑ سپرے کریں اور یوریا کھاد کا ستعمال کرنا مقصود ہوتو کھیت میں وتر آنے پر رجر کے ساتھ کریں۔ہفتے میں دوبار پیسٹ سکاو¿ٹنگ کریں۔پہلا سپرے جتنا ممکن ہو سکے تاخیر سے کریں تاہم کیڑوں کی معاشی نقصان دہ حد کو مد نظر رکھتے ہوئے سپرے کریں۔گلابی سنڈی کے ابتدائی حملے کی صور ت میں مدھانی نما پھولوں کو ہاتھ سے چ±ن کر تلف کریں۔سپرے صبح 9 بجے سے پہلے یا شام5بجے کے بعد کریں۔

مزید :

علاقائی -