بھارت کو مذاکرات کی پھر دعوت، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بھارتی ہم منصبوں کو خطوط

بھارت کو مذاکرات کی پھر دعوت، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے  اپنے بھارتی ہم منصب کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ سفا رتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو خط میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کے لئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے، امن و استحکام سے ہی خطے میں ترقی آسکتی ہے، اور ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔دریں اثناوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے  بھی بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے  اور انہیں مذاکرات کی بھی  دعوت  دے دی ہے شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو  عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور خط کے متن میں کہا ہے کہ پاکستان چاہتاہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو اور خطے میں امن و استحکام پیدا ہو کیونکہ خطے میں امن و استحکام سے ہی ترقی ممکن ہے اور یہی دونوں ممالک کے لئے بہتر ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا،

مذاکرات کی دعوت

مزید : صفحہ اول


loading...