جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،62ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،62ملزمان گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث62ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگز کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 لاکھ روپے سے زائدمالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 10ملزمان کے قبضہ سے9 پسٹلز اور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے24ملزمان کے قبضہ سے 1کلوگرام چرس اور1100 لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...