دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں: جنرل باجوہ 

دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں: جنرل باجوہ 

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ گزاری، اس موقع پر کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جزل بلال اکبر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور اس دوران امن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ تہوار پر بھی  خاندان سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ میں مصروف ہے، وطن کے محافظوں کی پہلا خاندان  پاکستانی قوم ہے،گھروں میں موجود فیملی بعد میں ہے۔دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے اور اسے دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا جوانوں پر اطلاق نہیں ہوگا اور بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثرانداز نہیں ہوگی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی  کہاہے کہ دفاعی بجٹ میں ایک سال کی رضا کارانہ کٹوتی کے اثرات دفاع اور سیکورٹی پر نہیں پڑیں گے، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی ترقی میں حصہ ڈالنا بہت اہم تھا، ہر قسم کے خطرے کا موثر جواب دینے کی صلاحیت بر قرار رکھی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرے کا موثر جواب دینے کی صلاحیت بر قرار رکھی جائے گی، مسلح افواج کی تینوں سروسز بجٹ کٹوتی کے اثرات مناسب طریقے سے اندرونی طور پر مینج کریں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کاجھوٹا میڈیا ہمارے دفاعی بجٹ کے چناؤ بارے مبالغہ آرائی میں مصروف ہے  بھارت مت بھولے 27 فروری 2019کو بھی ہماری یہی افواج اور بجٹ تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ا کہاکہ ہمارے پاس بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور اہلیت ہے۔انہوں نے کہاکہ یاد رکھو یہ بجٹ کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ہماری افواج کا عزم ہے،ہماری قوم اپنی فوج کے مکمل طور پر پیچھے ہے۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول


loading...