شہباز شریف کل صبح پاکستان واپس پہنچیں گے، پارٹی نے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں 

شہباز شریف کل صبح پاکستان واپس پہنچیں گے، پارٹی نے استقبال کی تیاریاں مکمل ...

  



لندن/لاہور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک،جنرل رپورٹر،آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لندن میں ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی۔ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا گیا،ڈاکٹرز نے انہیں مزید کچھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا تاہم شہباز شریف کے اصرار پر ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے کی اجازت دیدی۔ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اپ کے دوران شہباز شریف کو فزیو تھراپی اور ادویات بروقت کھانے کی ہدایت کی ہے۔بعدازاں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا جس کے مطابق قائد حزب اختلاف کل صبح 4 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے حلقوں کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرپارٹی قائدین، ارکان اسمبلی سمیت لیگی کارکن بھی شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی کوشش کریں گے۔دوسری جانبمسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی  صدرشہباز شریف کی اتوار کو وط واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ2 درجن ادھارے اور جھوٹ بولنے والے ترجمانوں میں سے نصف نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ آپ کی آنکھوں کا انتظار ختم ہوا، شہباز شریف 9 جون کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی سچ بتائیں کہ نواز شریف کے دور میں آپ کی بجلی اور گیس کا بل کتنا تھا؟رانا ثنااللہ نے کہا کہ فردوس باجی جھوٹی ترجمانی نہ کریں، آپ صرف نواز شریف اور عمران نیازی کے دور کے اپنے بجلی اور گیس کے بل ٹویٹ کردیں۔ فردوس باجی بتائیں کہ آپ کی حکومت کی خواہش کے مطابق عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں یا نہیں؟۔

شہباز شریف /واپسی

مزید : صفحہ اول


loading...