پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک فضائی روٹ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک فضائی روٹ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

  



کرا چی (آ ئی این پی)پاکستان اور بھارت کے درمیان 11میں سے ایک فضائی روٹ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا،بھارتی ایئر لائن ان ڈیگو کی دبئی سے دلی پرواز پاکستانی حدود سے بھارت میں داخل ہوئی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ٹیلم کا فضائی روٹ کھول دیا گیا ہے جسے پاکستان،بھارت سمیت تمام بین الاقوامی ایئرلائنز استعمال کر سکتی ہیں،فضائی راستہ کھلنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کی دبئی سے دلی پرواز پاکستانی حدود سے بھارت میں داخل ہوئی،ٹیلم کے فضائی روٹ پر طیارے بحیرہ عرب پر پاکستانی حدود میں بدین کے اوپر سے بھارت جاتے ہیں،بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے بعد رواں سال ستائیس فروری سے دونوں ملکوں کی فضائی حدود بند تھیں۔

فضائی روٹ

مزید : صفحہ اول


loading...