عید کے دنوں میں آتشزدگی مختلف کے واقعات، متعدد افراد زخمی

عید کے دنوں میں آتشزدگی مختلف کے واقعات، متعدد افراد زخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز کے دوران آتشزدگی کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقے میں واقع لنڈا بازار میں آگ لگ گئی جس سے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لنڈا بازار میں واقع جوتوں کی مارکیٹ میں لگی۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔گجرپورہ کے علاقہ چائنا سکیم میں کاغذ کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا کاغذ جل گیا۔گجر پورہ کے علاقہ میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔شیرا کوٹ کے علاقہ کمبوہ کالونی میں سلینڈر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں موجود صبا ملا اور انس جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ہسپتال میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔شاہدرہ کے علاقہ 25 نمبر سٹاپ کے قریب پلاسٹک کی اشیاء کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔شاہدرہ کے علاقہ کالاخطائی روڈ پر مقامی کارخانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے کارخانے کے جزوی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اوردیگر سامان جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کے تمام واقعات پر قابو پا لیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو کی ٹیمیں عید کے روز 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔

مزید : علاقائی


loading...