صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)عید الفطر،ٹر و اور مر و کے روزچوری وڈکیتی کی متعد د وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی میں ڈاکو گھر میں گھس کر ملک ما جد اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ 75ہزارمالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔منا واں میں ڈاکو گھر میں گھس کرنو فل اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ90ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بر کی میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو ادریس اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے65ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،ما نگا منڈ ی میں ڈاکو ریا ض اور فیملی سے 2لاکھ75ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،نیوانا ر کلی کے علاقے ڈاکو عر فا ن اور فیملی سے2لاکھ70ہزارروپے نقدی و طلائیا زیورات،با غبا نپو ر ہ میں ڈاکو قمر اور فیملی سے1لا کھ 95ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ہیئرمیں ڈاکو گن پوائنٹ پرمقصو د سے1لا کھ 95ہزار اور موبائل فون۔ما ڈل ٹا ؤ ن کیو بلا ک سے ڈاکو نعما ن سے1لا کھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون۔اکبر ی گیٹ میں فر خ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر95ہزار نقدی اور موبائل فون۔بھا ٹی گیٹ کے علا قہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نا صر سے90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چو ہنگ،نو اں کو ٹ،ستو کتلہ اور غا لب ما ر کیٹ سے گاڑیاں اورمصر ی شا ہ،نشتر کا لو نی،کا ہنہ،ریس کو رس،لوئرمال اورشا ہد رہ کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

مزید : علاقائی


loading...