ورلڈ کپ، پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا 

ورلڈ کپ، پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسٹل(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا میچ بارش کے باعث کے منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اپنا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلنا تھا جہاں کپتان سرفراز احمد جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پْر عزم تھے لیکن بارش نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس کرنے کی اجازت نہیں دی۔قبل ازیں دونوں ٹیموں کی جانب سے برسٹل میں شیڈول میچ کے لیے بہترین تیاری کی گئی تھی۔میچ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ 'میں خوش ہوں کہ ہماری ٹیم جیت کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، ہمارے پاس دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت ہے۔'سرفراز احمد نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔سری لنکا کی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ 'اس ٹیم کے پاس اچھا باؤلنگ اٹیک ہے جسے لاستھ ملنگا، نوان پردیپ، تھیسارا پریرا اور سرنگا لکمل جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے۔'ادھر سری لنکن کوچ چندیکا ہتھرو سنگھے کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دن پر دنیا کی کسی بھی ٹیم کو حیران کر سکتی ہے، اس کا ثبوت ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والے اس کے میچز ہیں۔سری لنکن کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ جیسے ٹورنامٹ میں اچھا پرفارم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم بھی اسی طرح کی صلاحیت کی حامل ہے اور بھی دنیا کی کسی بھی ٹیم کو اپنے دن پر شکست دے سکتی ہے۔
میچ/بارش

مزید :

صفحہ اول -