بھارت نے سزا مکمل کرنیوالے 6پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

بھارت نے سزا مکمل کرنیوالے 6پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

  



لاہور(این این آئی)بھارت نے سزا مکمل کرنے والے 6پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ان قیدیوں کو واہگہ اٹاری بارڈرپر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا۔بھارت سے رہائی پانے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔بھارت سے رہاہوکرآنے والوں میں نواب خان، شاہجہاں، عامرخان، عذراخاں،عشرت خان اورشائستہ عشرت شامل ہیں۔پاکستانی خاندان کو ویزاکی معیادختم ہونے پرگرفتارکیاگیاتھا۔

بھارت

مزید : صفحہ اول