سلیکٹیڈ اورلے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: بلاول بھٹو 

سلیکٹیڈ اورلے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا: بلاول بھٹو 

  



گھوٹکی، لاڑکانہ(نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے سلیکٹیڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے،عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور ملکی معیشت کو بچانا ہوگا۔وہ گزشتہ روز گھوٹکی کے نوجوان سیاسی رہنماؤں کے ملاقات کیلئے آنیوالے وفد جس میں صوبائی مشیر برائے صنعت، کھیل اور امور نوجوان سردار محمد بخش خان مہر، بنگل خان مہر،سابق وزیراعلی مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر اور دیگر شریک تھے سے گفتگو کر رہے تھے،شیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صور تحا ل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی رابطہ مہم اور گھوٹکی میں علی محمد مہر مرحوم کے انتقال سے خالی نشست پر ہونیوالے انتخاب پر بات چیت کی گئی۔عوامی حقوق اور مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زر داری کا مزید کہنا تھا وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا ہے۔دریں اثناء لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو نے کہا بلاول بھٹو زرداری 10 جون پر اسلام آباد میں اہم اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں ملکی مفاد کے متعلق فیصلے کیے جائینگے اجلاس میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں کو دعوت بھی دی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی انسانی و جمہوری حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا، وفاقی حکومت نے اسوقت سندھ حکومت کے 134 ارب روپے روک دیئے ہیں جس کے باعث سندھ میں ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، وفاقی حکومت صوبہ سندھ کو اپنے حقوق نہیں دے رہی، جلد مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اے پی سی طلب کی جارہی ہے جس میں اہم فیصلے ہونگے۔ نیب کو استعمال کرکے مخالف جماعتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو غلط انتظامی اقدام ہے، موجودہ حکومت عوام کو روز گار دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس وقت ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور لوگ پریشان ہیں۔ ایچ آئی وی ایڈز کے متعلق حکومت سندھ کام کررہی ہے جس کیلئے مختلف ٹیمیں رتوڈیرو آرہی ہیں اور چیئرمین کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ ایچ آئی وی وائرس کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، ایک سوال کے جواب میں انکامزید کہنا تھا صحافیوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ بات کی،لاڑکانہ پریس کلب کے جو مسائل جلدحل کرینگے، بلاول بھٹو زرداری بھی چاہتے ہیں لاڑکانہ کے صحافیوں کو پلاٹ اور دیگر سہولیات میسر ہوں جس کیلئے ہم کوشاں ہیں۔ 

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول


loading...