ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی گئی

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی گئی

  



اسلام آباد،مظفر آباد،کوئٹہ،لاہور،پشاور،گلگت،کراچی (سٹاف رپورٹرز، بیورورپورٹس،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی گئی،ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں اور قصبوں میں مساجد، امام بار گاہوں اور قصبوں میں کھلے مقامات اور عید گاہوں میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،بڑی عیدگاہوں اور مساجد میں داخلہ کیلئے نمازیوں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے گزارا گیااور سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ علماء کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 500 سے زائد جامع مساجد اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اس مرتبہ کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں تھی۔ عیدالفطر کی ادائیگی کے موقع پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور مختلف چوک چوراہوں ا و ر عیدگاہوں اور تجارتی مراکز کے گرد و نواح سکیورٹی انتہائی چوکس تھی۔ پولیس، رینجرز، فالکن، سپیشل سکواڈ کے دستے اور دیگر قانون نافذ کر نیو ا لے اداروں کے اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریباً 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی جو نماز عید کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی پر مامور دکھائی دیئے۔ پولیس لائن آئی الیون میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جہاں آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز، لیگل و دیگر پولیس افسران نے پولیس عملہ کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ا فسران اور اہلکاروں کیلئے اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس نے پارکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔اسی طرح آزاد کشمیر، گلگت بلتستان،صوبہ سندھ،پنجاب اور بلوچستان بھر جبکہ خیبر پختونخوا 

کے بعض شہروں میں سخت سکیورٹی انتظامات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، مساجد اور عیدگاہوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے جوان تعینات رہے۔دوسری عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج، رینجرز، پولیس، سکیورٹی فورسز، ہسپتالوں کے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف، ریسکیو 1122، فائربریگیڈ کے عملہ نے عید اپنے اپنے شعبوں میں گزاری۔

عید الفطر

مزید : صفحہ اول