وزیراعظم کا رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر وزارت توانائی کوخراج تحسین

وزیراعظم کا رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر وزارت توانائی ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر وزارت توانائی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کو شاباش دی اور کہا کہ جس انداز میں انہوں نے بجلی چوروں کا تعاقب کیا اور نظام رسد میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کام کیا وہ لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت قوم کو پہلی مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے پاک رمضان جیسی بیش قیمت نعمت میسر آئی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے نماز عید اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں قائم مسجد میں ادا کی، نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ وزیراعظم نے نماز عیدکی ادائیگی کے بعد وہاں موجود سب افراد سے فردافردا مصافحہ کیا،گلے ملے اور انھیں عید کی مبارک باد دی۔ دریں اثناسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیو! آپ سب کو عید مبارک، حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم/خراج تحسین

مزید : صفحہ اول


loading...