آصف زرداری کی نوڈیرو ہاؤس میں کارکنان سے ملاقات

آصف زرداری کی نوڈیرو ہاؤس میں کارکنان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوابشاہ (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نو ڈیروہاؤس نوابشاہ میں پارٹی رہنماؤں و کارکنا ن سے ملاقات کی۔سابق صدر آصف علی زرداری جمعہ کی شام نوابشاہ سے نوڈیرو ہاؤس پہنچے تھے ان سے عید ملنے کے لیئے پارٹی رہنما، ارکانِ اسمبلی، عہدیداران، کارکنان اور معززین بڑی تعداد میں نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے۔پی پی رہنما نثار کھڑو، اعجاز جکھرانی، امتیاز شیخ، سردار چانڈیو، خورشید جونیجو، رمیش لال، اور گل محمد جکھرانی کے ساتھ سہیل انور سیال، حزب اللہ بگھیو، نصیباں چنہ، پروین قائمخانی اور دیگر رہنما بھی نوڈیرو ہاؤس میں موحودہیں۔آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں و معززین کے ساتھ کارکنان سے گھل مل گئے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا اثاثہ اور طاقت ہیں جبکہ پارٹی قیادت و کارکنان ایک کنبے کی طرح ہیں، دکھ سکھ میں ہمیشہ ساتھ رہے ہیں۔
آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -