بھارت کا اسرائیل سے جدید ترین بنکر بسٹریم بم خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا 

بھارت کا اسرائیل سے جدید ترین بنکر بسٹریم بم خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا 

  



نئی دہلی (این این آئی) بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ایک سو بنکر بسٹر بم خریدنے کا معا ہدہ ہوگیا۔جدید بنکر بسٹر بم بھارتی فضائیہ کو دئیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق300 کروڑ روپے کی لاگت سے اسرائیل سے خر یدے جانیوالے اسپائیس بم بھارتی فضائیہ کو دئے جائیں گے۔ یہ بم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں اور بنکر کو بھی تباہ کرسکتے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے دوسری مدت کیلئے وزیراعظم بننے کے بعد اسرائیل سے پہلا دفاعی معاہدہ کیاہے۔ بھارت کا دعویٰ ہے اسپائیس بم اسپائیس دو ہزار سے جدید ہونگے، پاکستان میں بالا کوٹ کے مقام پر یہ اسرائیلی بنکر بسٹر بم اسپائیس دو ہزار استعمال کئے گئے تھے۔ دوسری جانبمودی سرکار نے امریکہ سے 2.6ارب ڈالر کی مالیت کے 24جدید جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری مکمل کرلی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اپریل 2019میں امریکا کیساتھ 2.6بلین ڈالر کی مالیت کے 24سیکوراسکائی ایس ایچ 63سی ہاکس ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے اب پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔بھارتی بحریہ کی استعداد میں اضافے کیلئے ان ہیلی کاپٹرز کو بحری بیڑے میں شامل کیا جائے گا،یہ ہیلی کاپٹر بھارتی بحری بیڑے میں سی کنگ 42/42اے کی جگہ لیں گے۔

مزید : صفحہ اول