اسد عمر اور محمد عامرکے مابین پاکستان کی خوشیوں کیلئے دلچسپ مکالمہ

اسد عمر اور محمد عامرکے مابین پاکستان کی خوشیوں کیلئے دلچسپ مکالمہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر ایک دوسرے سے پاکستان کیلئے خوشیاں مانگنے لگ گئے، ہوا کچھ یوں کہ سابق وزیر خزانہ نے قومی ٹیم سے جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کا مطا لبہ کیا تو قومی کرکٹر نے بھی مہربانی کی در خو ا ست کر دی۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی ٹیم خوشی کے اس ماحول کو چند دن ایسا ہی رہنے دے، جواب میں قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر کہا جی سر، بالکل انشا اللہ پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی مہربانی کر کے ایسا کام کریں پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔محمد عامر کے بیان پر اسدعمر کا پھر ٹویٹ آگیاان شااللہ، بڑے پلیئر بڑ ے اسٹیج پر پر فارم کرتے ہیں، قومی ٹیم ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس کو ثابت کرے گی، بھارت کے میچ میں کوہلی اور روہت کی وکٹیں آپ کی منتظر ہیں۔

اسد عمر، محمد عامر

مزید : صفحہ اول


loading...