پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار: نیول چیف 

پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار: نیول چیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے پاک بحریہ ہرقسم کے حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کے دورہ کے موقع پر ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی، ان کے بلند جزبے کو سراہا اورکہا عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسران اور جوان اس قوم کا فخر ہیں۔ دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے۔
نیول چیف

مزید :

صفحہ اول -