عید پر فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ، نواز شریف کا جیل میں طبی معائنہ ،کارکنوں کی سکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی ، دھرنا 

عید پر فیملی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ، نواز شریف کا جیل میں طبی معائنہ ...

  



لاہور( کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آئی اےن پی) کوٹ لکھپت جیل میں قید(ن) لےگ کے قائد نوازشر یف کا عےد کے روز طبی معائنہ ۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا جیل میں طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت معمول کا چیک اپ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے صوبائی حکومت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے چیک اپ کی درخواست کی تھی۔عید کے دوسرے روز میاںنواز شریف سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلم لیگ( ن)کے کارکن کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے ۔لیگی کارکنان اپنے قائدکےلئے پھلوں کی ٹوکریاں لے کر پہنچے لیکن جیل حکام کی جانب سے پھلوں کی ٹوکریاں وصول کےں اور نہ ہی کسی کارکن کو جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل سکی جس پر کارکن مایوس ہوئے اور جیل حکام رویئے کے خلاف نعرے بازی کی اور دھر نہ دےدےا مگر پولےس نے اس دھر نے کو ختم کروادےا ۔دوسری جانبمسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو ان کی والدہ اور بیٹی سے نہ ملنے دیا۔مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نواز شریف سے بدلہ لے رہے ہیں، نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ آپ نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب شائد بھول رہی ہیں کہ نواز شریف چوری پکڑے جانے اور جرم ثابت ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث جیل کے عملے کی بھی چھٹیاں تھیں جس کی وجہ سے نواز شریف کی ا±ن کے اہلِ خانہ سے ملاقات نہیں کروائی جا سکی۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ جیل حکام کے مطابق نواز شریف سے ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات ہفتے کے روز کروائی جائے گی۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ ن لیگ کے پاس سیاست کرنے کےلئے نواز شریف کی صحت کے علاوہ کوئی دوسرا ایشو نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لیگی قیادت نواز شریف کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، ان کی طبیعت معمول کے مطابق اور ٹھیک ہے۔

نوازشر یف/ طبی معائنہ

مزید : صفحہ اول


loading...