گجرات، 3 دہشت گرد نہر اپرجہلم دھوپ سڑی میں ڈوب کر ہلاک

گجرات، 3 دہشت گرد نہر اپرجہلم دھوپ سڑی میں ڈوب کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات (مانیٹر نگ ڈیسک) کالعدم تنظیم کے تین خطرناک دہشت گرد نہر اپرجہلم دھوپ سڑی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی تھی، ملزمان کی کار نہر میں جاگری، ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کار باہر نکالی۔ تینوں دہشتگرد موت کے منہ میں جا چکے تھے۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق القاعدہ کے عاطف غوری گروپ سے ہے جس کو افغانستان سے چلایا جا رہا ہے، دہشت گردوں کے خلاف گجرات پولیس نے آپریشن کیا۔ مارے جانے والے انتہائی مطلوب اور کالعدم تنظیم کے سرگرم ارکان تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی گاڑی سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس، آتشیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
3 دہشت گرد

مزید :

صفحہ اول -