سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں عید پر بکنگ فل رہی، لاکھوں روپے کا منافع

سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں عید پر بکنگ فل رہی، لاکھوں روپے کا منافع

  



اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید کی عوامی سہولت کے لئے حکمت عملی کام کر گئی،ملک بھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کا رخ کر لیا،وزارت پوسٹل کی جانب سے عوام کے لئے کھولے گئے ریسٹ ہاؤسز کی زبردست پذیرائی، ملک بھر میں کھولے گئے ریسٹ ہاؤسز میں عید کے دنوں میں بکنگ 100 فیصد مکمل رہی،کراچی سے کشمیر تک سیاحوں کو کم نرخوں پر خوبصورت رہائش کی سہولت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق شہری محض 1200 سے 3000 روپے تک کی ادائیگی پر فیملی کے ہمراہ قیام کر رہے ہیں،ہوٹلز کے مہنگے کرایوں سے نجات ملنے پر شہری خوشی سے نہال دکھائی دیئے۔ شہری نے کہاکہ زبردست سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر مراد سعید کے شکر گزار ہیں۔ شہری نے کہاکہ سیاحت کا شوق اب جیب پر بھاری نہیں پڑ رہا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤسز پر سرکاری خرچ ختم آمدن ملنا شروع ہو گئی،عید کے 3 دنوں میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا منافع مل گیا۔

سرکاری ریسٹ ہاؤسز

مزید : صفحہ آخر


loading...