میں ہی پی ٹی آئی ہوں خود کو کون چھوڑتا ہے،فواد چوہدری

میں ہی پی ٹی آئی ہوں خود کو کون چھوڑتا ہے،فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے،پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں میں ہی پی ٹی آئی ہوں خود کو کون چھوڑتا ہے۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر چار وضاحتیں پیش کیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بات میری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دوسری بات پیپلز پارٹی کا کو ئی مستقبل نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ تیسری بات نبیل گبول کو خود پارٹی میں کو ئی نہیں پوچھتا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہاکہ چوتھی بات میں ہی پی ٹی آئی ہوں خود کو کون چھوڑتا ہے۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -