صدر مملکت سے جنرل زبیر محمود، ایئر چیف مجاہد انور اور بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں 

صدر مملکت سے جنرل زبیر محمود، ایئر چیف مجاہد انور اور بھارتی ہائی کمشنر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی،اس موقع پر دونوں عسکری رہنماؤں نے صدر مملکت کو عید کی مبارکباد دی جبکہ صدر مملکت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہنے سمیت ملکی سرحدوں کے محا فظو ں کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ عید الفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزراء، ارکان پارلیمان، مختلف ممالک کے سفرا ا و ر سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی ملاقات کی، صدر مملکت اور مہمانوں کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔ صدر مملکت ڈا کٹر عارف علوی سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ ایوان صد ر میں عید الفطر کے حوالہ سے پارلیمنٹیرینز، اعلی حکام اور سفارتکار برادری کی صدر سے ملاقات کے موقع پر بھارتی ہائی کمشنر نے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔جمعرات کو کراچی میں کاروباری برادری کے ایک وفد نے صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں وفد نے عید الفطر کی مبارکباد دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا حکومت کے اقتصادی کے ایجنڈے کے ثمرات جلد ظاہر ہونگے، ملک میں کاروباری آسانیوں اور معاشی استحکام کے حوالے سے کی جانیوالی حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہونگی۔ حکومت مقامی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کرے گی تاکہ کاروباری اور تجارتی سر گرمیوں کو فر و غ دیا جاسکے۔انہوں نے توقع ظاہر کی حکومت جلد ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر قابو پا لے گی۔دریں اثناء  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے گورنر ہاؤس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی عیدالفطر کی مناسبت سے ملا قا ت کی۔ اس موقع پر سفارتکاروں، سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معروف افراد نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عید ا لفطر کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -