ایئر چیف مجاہد انور خان کا آپریشنل بیس کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

ایئر چیف مجاہد انور خان کا آپریشنل بیس کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

  



اسلام آباد (آ ئی این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کے ساتھ عید منائی۔ عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعدازاں ایئر چیف ڈیوٹی پر موجود فضائی اور زمینی عملہ سے عید ملے اور مشکل حالات میں ان کے بے مثال جذبہ اور فرض شناسی کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ مجھے اپنے پرعزم افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو کہ مادر وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں۔

ایئر چیف

مزید : صفحہ آخر


loading...