جسٹس محمد قاسم خان جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

جسٹس محمد قاسم خان جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہوگئے،جس کے باعث دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والا ڈویژن بنچ تحلیل ہوگیا۔وہ 6روز برطانیہ میں گزاریں گے،فاضل جج دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ ہیں جبکہ اس بنچ کے دوسرے رکن مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال ہیں،امکان ہے آئندہ ہفتے دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

برطانیہ روانہ

مزید : صفحہ آخر


loading...