مدینہ منورہ،چودھری اکرم کی صوفی نذیر سے ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچایا

مدینہ منورہ،چودھری اکرم کی صوفی نذیر سے ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام ...

  



مدینہ منورہ(جاوید اقبال بٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار محمدعثمان بزدار کی نیابت کرتے ہوے چودھری محمد اکرم چیئرمین ٹاسک فورس اینڈ پرائس کنٹرول نے روحانی بزرگ صوفی نذیر احمد عباسی سے ملاقات میں ان کی عیادت کی اورصحت یابی کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا پیغام پہنچایا۔باباجی صوفی نذیر احمد عباسی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کی یاد آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آپ کو اعلی فرائض منصبی پر فائز کیا ہے اور آپ کی ذمہ داریاں بھی بہت ہیں،پنجاب کی عوام کی مایوسیوں کاازالہ اور ان کی داد رسی آپ کے کندھوں پر ہے اور آپ کووزیراعلی پنجاب کے منصب کا اختیار کرتے ہوئے ہر شعبہ زندگی میں احسن اقدامات کرنے ہیں۔آپ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے منشور پر عمل کو یقینی بنائیں اور مشاورت کیساتھ سب کو ساتھ لے کر چلیں، اللہ کا آپ پر کرم ہوگا اور حالات بھی بہتر ہوں گے۔ صنعت وزراعت پر توجہ کی مزید ضرورت ہے جبکہ قوم کو بھی چاہئے آسائشوں اور ضرورتوں میں کفایت شعاری کرے۔چیئرمین ٹاسک فورس اینڈپرائس کنٹرول چودھری محمد اکرم نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی اور مسجد نبوی اور روضہ رسول ؐ پر درود سلام بھی پڑھااور پاکستانی کمیونٹی کیساتھ نشستیں بھی ہوئیں،ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اوررسیز پاکستانی ترسیلات زر زیادہ بھیج کر ملک کی معاشی ترقی میں کردار نبھائیں۔

چودھری اکرم / ملاقات

مزید : صفحہ آخر


loading...