معروف ریسٹورنٹ ب”یکنگ ورثہ“ کے مالک مسعود سعید صوفی انتقال کر گئے

معروف ریسٹورنٹ ب”یکنگ ورثہ“ کے مالک مسعود سعید صوفی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں بہترین اور لذیذ کشمیری کھانوں کے مشہور ریسٹورنٹ”بیکنگ ورثہ “ کے مالک مسعود صوفی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں عزیزو اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بعدازاں مرحوم کو آبائی قبرستان جوہر ٹاﺅن میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے اندرون لاہور میں کشمیری کھانوں کے سب سے مشہور ریسٹورنٹ ”بیکنگ ورثہ “ کے مالک مسعود عید صوفی گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے لاجواب اور ذائقہ دار کھانوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور تھے ،اندرون لاہور میں واقع ”بیکنگ ورثہ “پر زعفر ا ن ، کستوری اور عنبر جیسے قیمتی ترین اجزا سے تیار کئے جانےوالے تندوری مٹن کباب،تندوری چکن کباب،تندوری چکن لیگ پیس ،تندوری مٹن ٹی بون ،تندوری دیسی اصیل چرغہ،تندوری مٹن پیزم ، تند و ری دریائی فش ،باقر خانی،مال نٹ،لون مٹھ،کلچہ،قورمہ اپنی مثال آپ ہیں ۔ بیکنگ ورثہ کھانے والوں میں نواز شریف ، شہباز شریف ، ا را کین اسمبلی ،مشہور صحافی اور ایلیٹ کلاس کے اہم افراد شامل ہیں۔”بیکنگ ورثہ “ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھانے کےلئے آرڈر اور ایڈوانس بکنگ ایک دن قبل کروانی پڑتی ہے جبکہ شریف برادران اپنے گھر میں ہونےوالی کئی تقریبات میں بھی مسعود سعید صوفی کے ہاتھوں سے پکے کشمیری کھانے خصوصی طور پر تیار کرواتے تھے۔مسعود سعید صوفی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا اور کہا یہ سن کر بہت دکھ ہوا ،وہ میرے بہت اچھے دوست تھے اور کھانا پکانے کے ماہر تھے ، ان کے کھانے ہمارے گھرمیں بہت پسند کیے جاتے تھے ،اللہ انہیں جنت میں گھر دے۔سینئر صحافی اور اینکر پرسن اجمل جامی نے بھی مسعود سعید صوفی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
مسعود سعید صوفی

مزید :

صفحہ آخر -