ملکی معیشت تاریخ کی بد ترین سطح پر پہنچ گئی، قمر الزمان کائرہ

ملکی معیشت تاریخ کی بد ترین سطح پر پہنچ گئی، قمر الزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنیوٹ،اوکاڑہ(نمائندہ پاکستان، بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ کی چنیوٹ میں میڈیا ٹاک، حکومت پر لفظوں کے نشتر چلا دیئے،ملکی معیشت تاریخ کی بد ترین سطح پر پہنچ گئی، ہسپتالوں میں دوائیں نایاب، مہنگائی عروج پر کر کے واقعتاً غربت نہیں غریب مارنے کی پالیسیوں پر کام کیا جا رہا ہے اسمبلی کے فلور پر بلاول بھٹو کی حکومت کو تعاون کی پیشکش کو این آر او مانگنے سے تعبیر کیا گیا مگر ہم تو چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی ساری برائیوں کیساتھ اپنا وقت پورا کرے،یہ کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا، انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا کے اداروں کیمطابق ملک کے حالات بہت خراب ہیں اور حکومت کو یا تو راہ راست پر لائیں گے یا پھر چلتا کریں گے اور بجٹ میں اگر طاقتور کو چھوڑ کر صرف غریبوں کو پیسا گیا تو شدید احتجاج کریں گے انہوں نے محسن داوڑ اور قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر کہا کہ میڈیا ٹرائل کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ کسی کیخلافغداری کے ثبوت ہیں تو عدالت ہی بہتر راستہ ہے اور جسے آج غدار کہا جا رہا ہے اسی کے کہنے پر بل پاس کیا گیا تب پتہ نہیں چلا کہ محسن داوڑ غدار ہے؟ اور باقی ایشوز کی طرح قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے میں بھی سب درست نہیں ہو رہا اور افواج پاکستان کو ضرورت کیمطابق بجٹ ملنا چاہیے اور آرمی کے بجٹ میں کٹوتی اچھا عمل ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ عالمی اداروں کے اعتراضات بھی موجود ہی علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کی چنیوٹ میں ڈی جی کسٹم فیض چدہڑ کی رہائش گاہ پر آمد ڈی جی کسٹم پاکستان فیض چدہڑ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سمیت پنجاب کی اہم سیاسی سماجی تنظیموں کے علاوہ افسران کی چنیوٹ کے علاقہ ٹھٹھہ جھانب بھوانہ میں ڈی جی کسٹم پاکستان فیض چدہڑ کی رہائش گاہ پر آمد اس موقع پر سیاسی سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ڈی جی کسٹم فیض چدہڑ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی گئی۔ تعزیت کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ صوبائی پارلیمانی لیڈر پنجاب پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ صدر پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ عامر صدیقی جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ سنئیر صحافی راجہ نواز ماہی سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس اور ڈی جی کسٹم کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خون را ئیگا ں نہیں جا نے دیں گے اور باطل کیخلاف ٹکرا کر غریب کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے اور حقدار کو اس کا حق دلا کر دم لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز کریم نے ان کی رہائش گاہ پر 20رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدوروں کو جا گیرداروں پر ترجیح دی ہے یہ شہید ذوالفقار بھٹو کی طلسما تی شخصیت تھی جس نے غربیوں کو وڈیروں کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا تھا بلاول بھٹو اپنے نا نا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقشہ قدم چل کر بہت جلد پا کستان کی سیاست کا نقشہ بدل دیں گے اور غریب کا رکنوں کی آواز بن کر سرمایہ دار قوتوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے جس طرح جا گیرداروں کا غرور خاک میں ملایا تھا آج بی بی شہید کا خون بلاول بھٹو سرمایہ داروں کا غرور خاک میں ملا دیں گئے اور ملک کی اصل جمہوریت کا پہیہ رواں دواں کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں، مزدوروں، غریبوں کی جماعت ہے، آج بلاول بھٹو اپنے نا نا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقشہ قدم پر چل کر بہت جلد پا کستان کی سیاست کا نقشہ بدل دیں گے اور غریب کا رکنوں کی آواز بن کر سرمایہ دار قوتوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کر رہے ہیں گئے انہوں نے کہا کہ بھٹو ازم عوام کی طاقت پاکستان کی منزل ہے، ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے ہر فرد کا خیال رکھا ہے۔
کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -