نیب لاہور میں قید یوں کو عید پر فیملی کیساتھ لنچ اور ڈنر کی اجازت دی گئی

نیب لاہور میں قید یوں کو عید پر فیملی کیساتھ لنچ اور ڈنر کی اجازت دی گئی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) نیب لاہور میں قید یوں کو عید کے موقعہ پر فیملی کے ساتھ لنچ اور ڈنر کی اجازت بھی دی گئی، تمام زیر حراست ملزمان کو عید کے پر مسرت موقع پر سویاں، مٹھائی، پکوڑے اور چائے فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کے زیر حراست تمام ملزمان نے باجماعت نماز عید ادا کی، ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے تمام زیر حراست ملزمان کو عید کے پر مسرت موقع پر سویاں، مٹھائی، پکوڑے اور چائے فراہم کی گئی۔ ڈی جی نیب کے خصوصی احکامات کے مطابق عید کے تینوں ایام میں زیر حراست ملزمان کے لواحقین کی ملاقات پر کسی قسم کی روک ٹوک نہیں رہی، لواحقین ان کے ساتھ جتنا وقت چاہیں گزار سکیں اس دوران لنچ، ڈنر وغیرہ کی سہولت میسر رہی۔

نیب لاہور

مزید : صفحہ آخر