سپریم کورٹ میں 15جون اور لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغازہوگا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ میں 15جون اور لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغازہوگا۔سپریم کورٹ میں 15جون سے 9 ستمبر تک پونے تین ماہ کی موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ لاہور ہائیکورٹ اور اس کے علاقائی بنچوں میں یکم جولائی سے 7ستمبرتک 2ماہ 7دن کی تعطیلات ہوں گی،اعلیٰ عدلیہ میں تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں کے دوران معمول کے مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی،عدالتی اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے،عدالتی تعطیلات کے دوران ضمانت کی درخواستوں،حکم امتناعی، فوجداری اورسول نوعیت کے صرف فوری سماعت کے متقاضی مقدمات کی سماعت ہوگی،لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات،نارکوٹیکس اورانسدادِ دہشت گردی کی اپیلوں کی سماعت نہیں ہوگی،فوری نوعیت کے مقدمات کی شنوائی کے لئے سپیشل بنچ سماعت کریں گے،تعطیلات کے دوران پیرسے جمعرات تک عدالتی اوقات کار صبح 9بجے سے دو پہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، 11سے ساڑھے 11بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا،جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12بجے تک ہوں گے،علاوہ ازیں پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں شیڈول کے مطابق یکم اگست سے 31اگست تک ایک ماہ کی موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔
تعطیلات