وزیراعظم عمران خان اچانک عہدے سے مستعفی ہو جائینگے،منظور وسان

وزیراعظم عمران خان اچانک عہدے سے مستعفی ہو جائینگے،منظور وسان

  



خیرپور(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اپنے انوکھے خوابوں کے حوالے سے شہرت پانے والے منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ایک نیا خواب دیکھتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان اچانک عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے،اس حرکت پر عمران کو لانے والے ہکا بکا رہ جائیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی بنانے والوں کو ان سے دور کیا جا رہا ہے،عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے، پنجاب سے پیپلزپارٹی حکومت مخالف تحریک شروع کرے گی جس کا مرکز جنوبی پنجاب ہوگا اور مختلف جماعتیں میدان میں نکل آئیں گی جس کی وجہ سے موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی۔ منظور وسان نے مزید پیشین گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 10 جون کو اسلام آباد میں سی ای سی کی بیٹھک ہے جس میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، پارٹی فیصلے کے بعد احتجاج کی شروعات پنجاب سے کی جائے گی۔

منظور وسان

مزید : صفحہ آخر


loading...