دوسری قرعہ اندازی میں بھی رہ جانیوالے عازمین پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دے سکتے ہیں 

دوسری قرعہ اندازی میں بھی رہ جانیوالے عازمین پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2019ء کی بکنگ ملک بھر میں جاری،سرکاری سکیم کی پہلی اور دوسری قرعہ اندازی سے رہ جانے والوں کے لیے حج کی سعادت کا آخری موقع،پرائیویٹ حج سکیم میں حج درخواست دینے والوں کی سہولت کے لیے وزارت مذہبی امور نے حج2019ء کے لیے رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی فہرست بمعہ ان کا کوٹہ اور کمپنیوں کے پتہ جات کے ساتھ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر جاری کر رکھی ہے،پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے والوں کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ اور انرول اور منظم کارڈ ہولڈر کمپنیوں سے بکنگ کروائیں،نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کو بکنگ کی اجازت نہیں ہے،پرائیویٹ حج سکیم میں درخواست دینے کے لیے ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی معیاد 10فروری2020ء تک ہو کارآمد ہو گا،پرائیویٹ حج سکیم میں حاجی مرضی کا فلائٹ شیڈول اور ہوٹل اور مرضی کا مکتب بھی لے سکتا ہے۔ 
درخواست

مزید :

صفحہ آخر -