خیبر ایجنسی، مسافر وین کھائی میں جا گری،18 افراد زخمی

خیبر ایجنسی، مسافر وین کھائی میں جا گری،18 افراد زخمی

  



خیبر(آن لائن) وادی تیرہ میں پکنک پر جانے والی مسافر وین تیز رفتاری سے الٹنے کے نتیجے میں گہری کھائی میں جا گری۔جس سے 18 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روز خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیرہ میں پکنگ کی غرض سے آنے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں 18 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے دوران 3 افرادکی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا۔

18 افراد زخمی

مزید : صفحہ آخر


loading...