دبئی، تیز رفتار بس سائن بورڈ سے جا ٹکرائی، 12بھارتیوں سمیت 17افراد ہلاک 

دبئی، تیز رفتار بس سائن بورڈ سے جا ٹکرائی، 12بھارتیوں سمیت 17افراد ہلاک 

  



دبئی)مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں بس حادثے میں 12 بھارتی سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے۔خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 31 افراد سوار تھے اور واقعہ الرشیدہ کے مقام پر پیش آیا۔میڈیا کے مطابق 4 بھارتی باشندوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ سماجی ورکز کے محکمے نے ہلاک ہونے والے 7 بھارتیوں کے اموات کے سرٹیفیکٹ جاری کردیئے جبکہ دیگر کے بعد جلد کردیئے جائیں گے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس میں تحریر تھا کہ بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے دوست اور رشتے الرشیدہ پولیس اسٹیشن کے باہر انتظار کررہے ہیں۔پولیس نے حادثے کے متعلق بتایا کہ ’عمانی بس ڈرائیورالرشیدہ میٹروبس اسٹیشن کے قریب تھا جہاں اسے ورکز کو اتارنا تھا تاہم اسٹاپ سے محض ایک سگنل پہلے تیز رفتار بس سگنل پر لگے سائن بورڈ سے ٹکراگئی‘۔پولیس کے مطابق ’زخمی ہونے والے ڈرائیور نے بیان دیا کہ دھوپ سے بچنے کے لیے اس نے شیشے کے اوپری حصے پر کپڑا لگا دیا تھا جس کے باعث سائن بورڈ نظر نہیں آیا۔دبئی میں بھارتی قونصل جنرل ویپان نے حادثے میں ہلاک ہونے والے ورکز کی تصدیق کردی۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیمیں دبئی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ لاشوں کو فوری طور پر بھارت منتقل کیا جاسکے۔

17  افراد ہلاک

مزید : صفحہ آخر


loading...