دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینا پاک فوج کا احسن اقدام، عبد الرزاق داؤد

دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینا پاک فوج کا احسن اقدام، عبد الرزاق داؤد

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے آئندہ مالی سال میں دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا سکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاک آرمی کا سالانہ بجٹ میں اضا فہ نہ کرنا احسن اقدام ہے، دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ ہونے پر معاشی اہداف کے حصول اور بجٹ خسارہ مزید کم کرنے میں مدد ملے گی،پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے سے ملک کی اکانومی پر فوری اور مثبت اثرات مرتب ہونگے۔پاک فوج نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کی عمدہ مثال قائم کردی۔ ملک پاکستان کے دوسرے قومی اداروں کو بھی ملکی ترقی اور خوش حالی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

عبد الرزاق داؤد

مزید : صفحہ آخر