اضافی محصولات، امریکا، میکسیکو کے مابین پیش رفت کے باوجود ٹرمپ کی دھمکی 

اضافی محصولات، امریکا، میکسیکو کے مابین پیش رفت کے باوجود ٹرمپ کی دھمکی 

  



واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور میکسیکو کے مابین اضافی محصولات کے موضوع پر جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ پیش رفت کافی نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک مرتبہ دھمکی دی کہ میکسیکو کی حکومت نے اگر غیر قانونی ہجرت کو روکنے کی کوشش نہیں کی تو امریکا درآمد کی جانے والی میکسیکن اشیاء پر پانچ فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دے گا۔ یہ امریکی فیصلہ جرمن موٹر ساز اداروں فوکس ویگن، بی ایم ڈبلیو اور ڈائملر کی بھی ان اشیاء کو متاثر کرے گا، جو میکسیکو میں تیار کی جاتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...