آسٹریلیامیں پولیس کامیڈیا ہاؤس پر چھاپہ، صحافیوں کی اسٹوریز کی تلاشی
کینبرا (این این آئی)آسٹریلیامیں پولیس نے ایک میڈیا ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے اور صحافیوں کی اسٹوریز کی تلاشی لی گئی،جبکہ عالمی صحافتی اداروں نے آسٹریلیا کے میڈیا ہاؤس پر پولیس کے چھاپوں کوآزادی صحافت پر حملہ قراردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیامیں پولیس نے ایک میڈیا ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے اور صحافیوں کی اسٹوریز کی تلاشی لی گئی،مقامی چینل کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کے مطابق پولیس کے پاس تین سینیئر صحافیوں اور ایگزیکٹو کی تلاشی کے وارنٹ تھے، پولیس رپورٹرز کے نوٹس، ای میلز، پاس ورڈز، اسٹوری ڈرافٹس، ا?سٹریلوی پولیس دو سال سے مقامی چینل کی ایک رپورٹ کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ادھرآسٹریلیا میں حکام نے بتایا کہ انھوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا اْن صحافیوں پر مقدمہ چلایا جائے گا جن کی ایک رپورٹ سے متعلق پولیس نے چھاپے مارے، اِن چھاپوں کے دوران دفتر سے دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے ایک میڈیا ہاؤس نے 2017 میں افشاء ہونے والی کچھ فوجی دستاویزات کی بنیاد پر ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلیا کی فوج پر افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جس پر آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے دستاویزات کے لیک ہونے کے بارے میں تفتیش کے لیے بدھ کو چھاپہ مارا تھا۔آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کا کہنا تھاکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ نیوز رپورٹ میں ملک کی سلامتی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔