ڈنمارک میں انتخابات، حزبِ اختلاف کا 5جماعتی اتحاد کامیاب
کو پن ہیگن (آ ئی این پی)ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزبِ اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فیصلہ کن فتح حاصل کرلی ہے جس کی قیادت بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کررہی ہے جس نے ڈینش پارلیمنٹ کی 179 میں سے 91 نشستیں جیت لی ہیں۔حکمراں جماعت لبرل پارٹی (وینسترے)سے تعلق رکھنے والے ڈینش وزیراعظم لارس لوکے راسمیوسن نے انتخابی عمل کو سراہتے ہوئے شکست کا اعتراف کیا ہے اور سوشل ڈیموکریٹس کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔اس طرح سوشل ڈیموکریٹس کی رکن پارلیمنٹ میٹ فریڈرکسن کے آئندہ ڈینش وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جو اس وقت صرف 41 سال کی ہیں