ایل ڈبلیو ایم سی کا عید الفطر صفائی آپریشن، 22000ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا 

ایل ڈبلیو ایم سی کا عید الفطر صفائی آپریشن، 22000ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا 

  



لاہور(سٹی رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پر چاند رات سے شروع ہونے والے خصوصی عید صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز تک جاری رہا اور شہر سے 22000ٹن کے قریب کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ماحول دوست انداز میں تلف کیا گیا، موصول ہونے والی 400شکایات کا بر وقت ازالہ کیا گیا۔ اس خصوصی صفائی آپریشن میں شہر بھر کے تمام داخلی خارجی راستوں، قبرستانوں، کمرشل مارکیٹوں، مساجد، عید گاہوں،، تفریح گاہوں، پارکوں، گلی محلوں، کھلے پلاٹوں، مرکزی شاہراہوں، اندرون لاہور سمیت شہر بھر کے ہر علاقے کی خصوصی صفائی کی گئی۔محکمے کے تمام تر افسران و ورکرز کی عید کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام افسران و ورکرز عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے، مزید تر ک کنٹریکٹرز البیراک اور اوز پاک کی تمام تر مشیری اور افرادی قوت بھی عید کے تین دن فلیڈ میں موجود رہی۔ خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر، جی ایم آپریشن سہیل انور ملک سمیت محکمے کے تمام اعلی افسران خود کر رہے تھے۔ چئیر پرسن ایل ڈبلیو ایم سی ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی جانب سے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو عید پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر شاباش اور مبارک باد،  چیئرپرسن ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے، اللہ ہو چوک جوہر ٹاون میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین و ورکز میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ چاند رات سے شروع ہونے والے صفائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھا گیا۔ اس سا ل عید الفطر پر گذشتہ سالوں سے بھی بہتر صفائی ستھرائی کے اقدامات کئے گئے۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ترک کنٹریکٹرز البیراک اور اوزپاک کی کاویشیں قابل تعریف ہیں۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی رہنمائی میں عید الفطر پر ایک مربوط اور جامع حکمت عملی سے کام کیا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ عید پر محکمے کے ساتھ تعاون کرنے اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ نہ پھینکنے پر لاہور کے باسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...