وی سی کنگ ایڈورڈیونیورسٹی کا عید کے روز میو ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی عیادت کی

وی سی کنگ ایڈورڈیونیورسٹی کا عید کے روز میو ہسپتال کا دورہ،مریضوں کی عیادت ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر)وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے عید کے روز میو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر یار محمد اور دیگر کنسلٹنٹ موجود تھے۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی مٹھائی تقسیم کی اور چھوٹے بچوں کو عید ی میں تحفے تقسیم کیے۔اس موقع پر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہم مریضوں کے دکھ اور تکلیف میں ان کے ساتھ ہیں جیسے ہمارے اپنے بچے اور بہن بھائی ہیں ویسے ہی مریض ہمارے لئے فیملی کی طرح ہیں عید کے روز شعبہ ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی خوش آئند ہے جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔۔ بچوں کی ایمرجنسی وارڈ میں موجود اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کی جانب سے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں اور عید کے موقع پر وائس چانسلر کی سربراہی میں ہم مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ہسپتال میں موجود ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...