مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا،رانا بابر حسین

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا،رانا بابر حسین

  



لاہور(پ ر)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان جس ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کرتے رہے آج وہی ایمنسٹی سکیم لے آئے ہیں، عمران خان ن لیگ کے منصوبوں اور اقدامات پرعمل کرکے یہ ثابت کرہے ہیں کہ ن لیگ کے بنائے گئے منصوبے عوام کے مفادات کیلئے تھے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا اور عوام کی فلا ح کے لئے اقدامات کئے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی کا تعلق حکومت کی کارکردگی سے ہوتا ہے جب حکومت کی کارکردگی ہی خراب ہے تو اس سکیم کا کوئی فائدہ نہیں، عوام کو موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں ہے اس لئے اس سکیم کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

،انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے عوام کا اعتماد بحال کریں پھرکوئی سکیم متعارف کرائیں، صرف اعلانات کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، عوام کو سب علم ہے کہ کون ان کے لئے اقدامات کرتارہا اور کوئی ان مفادات کو نقصان پہنچاتا رہا،عمران خان کے آٹھ ماہ کی کارکردگی میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہے، اس عرصہ میں عوام کے لئے مشکلات پیدا کی گئیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...