عید الفطر آپس میں اتحاد، اخوت ومحبت اور یگانگت کا پیغام ہے،مو لانا امجد

عید الفطر آپس میں اتحاد، اخوت ومحبت اور یگانگت کا پیغام ہے،مو لانا امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری مو لانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ عید الفطر درحقیقت آپس میں اتحاد، اخوت ومحبت اور یگانگت کا پیغام دیتی ہے اور غریبوں،یتیموں، مسکینوں و بے سہارالو گوں میں خو شیاں بانٹنے کا نام ہے، غرباء کو عید کی خو شیوں میں شامل کرنا سنت رسول ؐہے اور اس طرح غریبوں کو عید کی خو شیوں میں شریک کئے بغیر عید کے حقیقی تقاضے پور ے نہیں ہوسکتے ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے 77کلب میں نماز عید کے اجتماع سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ نبی کریمؐ نے عیدین کے موقعے پر شرعی حدود میں رہتے ہوئے خوشیاں منانے کی اجازت دینے کے ساتھ، دوسروں کو بھی ان خوشیوں میں شامل کرنے کی ترغیب دی۔ انہو ں نے کہا کہ جب لوگ عید گاہ کی طرف نکلتے ہیں، تو اللہ رب العزت فرشتوں سے فرماتا ہے اس مزدور کا کیا بدلہ ہے، جو اپنا کام پورا کرچکا ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں اے ہمارے معبود! اس کا بدلہ یہی ہے کہ اس کی مزدوری اور اجرت پوری پوری عطا کردی جائے، تو اللہ تعالی فرماتے ہیں اے فرشتو!تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں رمضان کے روزوں اور تراویح کے بدلے میں اپنی رضا اور مغفرت عطا فرمادی اور پھر بندوں سے ارشاد ہوتا ہے کہ اے میرے بندو! مجھ سے مانگو، میری عزت و جلال اور بلندی کی قسم!آج کے دن آخرت کے بارے میں جو سوال کرو گے، عطا کروں گا۔دنیا کے بارے میں جو سوال کرو گے، اس میں تمہاری مصلحت پر نظر کروں گا۔ آ ئیں آ ج دعا کر یں کہ اللہ ہمارے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ر یا ست بنا ئے جہاں سب کے حقو ق کا خیا ل رکھا جائے۔امین

میڈیا سیل