حکومت نے عید سے قبل بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام سے ہی عید ی وصول کرلی، جواد احمد

حکومت نے عید سے قبل بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام سے ہی عید ی وصول کرلی، جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت نے عید سے ایک روز قبل بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام سے عیدی وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی خزانے کو ایک کھرب 86 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کے ریونیو کا نقصان پہنچایا گیاجبکہ ہر حکومت یہ اعلان کرتی ہے کہ ایس آر اوز اور دیگر مراعات ختم کر دیں لیکن ایسا نہیں کیا جاتا،انہی مراعاتی پیکیج سے ملکی خزانہ کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے، پاکستان کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ صوبہ پنجاب تاحال انسانی ترقی میں بہت پیچھے ہے۔

اور لوگوں کا طرز زندگی اور سہولیات انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی ہلاکت کے واقعہ سامنے آیا جس پر برابری پارٹی پاکستان شدید مذمت کا اظہار کرتی ہے اس واقعے پر دل خون کے آنسو روتا ہے اور یہ واقعہ پنجاب حکومت کی مکمل طور پر ناکامی ثابت کرتا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیرٹ میں پارٹی رہنماوٗں اور ورکرز سے خصوصی گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا حکومتی رویے اوربد انتظامی نے عوام کی خوشیوں کو ماند کردیا ہے عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ عید کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے سے قاصر ہیں مہنگائی نے ہر چیز کی قیمت کو آسمان پر پہنچادیا ہے جبکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری اور غلط ترجیحات نے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ اس موقع پر جواد احمد نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ عید کے موقع پر معاشرے کے محروم طبقے کے ساتھ بھی خوشیاں بانٹی جائیں۔ عید کے دن کا تقاضا ہے کہ باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر اخوت و محبت کے جذبے کو فروغ دیا جائے ہم اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور انھیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں، دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا ہی حقیقی خوشی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...