پی ٹی آئی رہنماؤں کی محمود الرشید کو عمرہ اور عید کی مبارکباد
لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کو عمرہ اور عید کی مبارکباددینے کیلئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما غلام مصطفی اور عتیق الرحمن ان کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں عمرہ کی مبارکباددی اور عید کی خوشیاں بھی ان کے ساتھ منائیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آتی حکومت کی وجہ سے پہلی مرتبہ کہیں پر بھی رمضان کے دوران سحری اور افطار کے وقت لوڈ شیدنگ نہیں ہوئی اور پھر عید کے دوران بھی عوام نے بجلی کی فروانی سے بھرپور لطف اٹھایا۔
حکومت نے ہر ممکن طریقے سے کوشش کی کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ خوشیاں دے سکے اور اس میں حکومت کامیاب بھی رہی۔