عید پر مہنگائی کا جادو سرچڑھ کر بولتا رہا، عوام پستی رہی: لیاقت بلوچ

عید پر مہنگائی کا جادو سرچڑھ کر بولتا رہا، عوام پستی رہی: لیاقت بلوچ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عید جیسے دینی فریضہ کو اپنی نااہلی سے کھیل تماشا بنا دیا اور ملک میں دوعیدیں منانے کے مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کی بجائے اس طرف کو ئی توجہ نہیں دی اور دوعیدیں منانے کیلئے منفی کردار ادا کیا۔جامع مسجد منصورہ میں عید الفطر کے نماز کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رمضان اور عید کے موقع پر مہنگائی کا جادو سرچڑھ کربولتا اور مہنگائی ننگا ناچ ناچتی رہی، جماعت اسلامی موسم کی شدت اور حکومتی رکاوٹوں کے باجود 16 جون کولاہورسے مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف عوامی مارچ کرے گی، عوامی مارچ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے گی۔دریں اثنا لیاقت بلو چ سے مسیحی برادری کے نمائندہ وفد نے فادر فرانسس ندیم کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔وفد نے ویٹی کن پوپ فرانسس اور ایم سی سی کے سیکرٹری بشپ اینجل آئیوس کی جانب سے مسلم برادری کیلئے ماہ رمضان اور عید الفطر کی خوشیوں کے مبارکباد کے پیغام کا فولڈر بھی پیش کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لیا قت بلوچ نے کہاکہ تمام انسانوں کیلئے انسانی قدروں کی حفاظت کے فرض،دوسروں کیلئے برداشت اور دوسروں کے وجود کو تسلیم کرنے اور اصولوں اور ارادوں کی سنجیدگی کو پیش نظر رکھنا ناگزیر ہے اور یہی امن کی کنجی ہے۔یہی امن کی کنجی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں ہنود و یہود کے مظالم رمضان اور عید پر بھی جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں مذہب اور انسانی قدروں سے عاری ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...