عید پر دکانداروں کی لوٹ ما ر، من مانے نرخوں پر اشیاء فروخت کرتے رہے 

عید پر دکانداروں کی لوٹ ما ر، من مانے نرخوں پر اشیاء فروخت کرتے رہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)عید الفطرکی تعطیلات کے دوران دکانداروں نے سپلائی نہ آنے کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قلت کو جواز بناتے ہوئے من مانے نرخ وصول کئے،سبز مصالحہ جات کے منہ مانگے دام وصول کئے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک کلو آلو کچا چھلکا 45روپے،پیاز60روپے،ٹماٹر50 روپے، لہسن دیسی 160 سے170روپے، لیموں دیسی350 روپے،ادرک  چائنہ 250 روپے،پالک 25سے 30روپے،بینگن 40روپے، کھیرا دیسی  50روپے، کریلے  50سے 60روپے، بند گوبھی140 وپے، پھلیاں 95 سے110 روپے، پھول گوبھی 80 روپے، سبز مرچ  95 روپے، شملہ مرچ  160 روپے، اروی  95 روپے، گھیا کدو 32 روپے، پودینہ 50روپے گڈی،ٹینڈے دیسی 45 روپے،کھیرے 50سے 60 روپے، سبز دھنیا40روپے گڈی، پھلوں میں سیب کالا کولو  300 روپے،خوبانی سفید  320روپے،ایک کلو فالسہ 300سے 320روپے،آم سندھڑی 150روپے، انگور 220 روپے، کیلا اول درجن  190 سے 200 روپے جبکہ کیلا دوم درجن 110 روپے تک فروخت کیا گیا۔بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال 15 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔دوپونڈکریم کیک کی قیمت 1200روپے سے بڑھا کر1500روپے تک کر دی گئی۔مٹھائیوں کی قیمتوں میں بھی 50 سے70روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔ تنور مالکان نے عید  الفطر کے دوران نان اور خمیری روٹی 12روپے میں فروخت کئے۔برائلر گوشت کی سرکاری قیمت جاری نہ ہو سکی تاہم مختلف مقامات پر برائلر گوشت 280سے 300روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔